پنجاب بیس بال ٹیم کا اعلان تربیتی کیمپ اختتام پذیر
ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل گیمز کی تیاری کے سلسلے میں ملتان میں جاری پنجاب بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر حمود لکھوی نے دو کوچز اور چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل پنجاب بیس بال ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔جاری کردہ سکواڈ کے مطابق ٹیم کے کوچز میں محمد حسن جمیل اور ندیم سجاد شیرازی شامل ہیں۔۔۔۔
کھلاڑیوں میں عاشر زیدی، حسین شاہ، مظہر مقبول، محمد انیس، حسین امام، اسد آصف، عمر وارث، سلمان علی، مدثر نذیر، وقاص حیدر، رضوان مبشر، خلیل وقاص، محمد سلطان اور محمد سعد وسیم شامل کیے گئے ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں محمد خاور اور واصف نذیر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔