ایم ایس او پاکستان کا عشرۂ تاجدارِ صداقت منانے کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم ایس او پاکستان نے حضرت سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی تعلیمات، سیرت و کردار اور عہدِ خلافت کے سنہری اصولوں کو۔۔۔
اجاگر کرنے کے لئے 4 دسمبر سے 14 دسمبر تک \"عشرۂ تاجدارِ صداقت\" منانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ تنظیم کے مطابق اس عشرے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی بے مثال امانت، صدق، عدل، شجاعت اور طرز حکمرانی سے روشناس کرانا ہے تاکہ نوجوانوں میں کردار سازی اور عملی قیادت کے اوصاف کو فروغ دیا جا سکے ۔ترجمان تنظیم بلال ربانی کے مطابق عشرے کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اور محلہ جاتی سرکلز میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔
ان سرگرمیوں میں سیرت سیمینار، تربیتی نشستیں، لیکچرز، مکالمہ سیشنز اور مطالعئہ سیرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم شامل ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ نہ صرف نوجوانوں کو مثبت فکری رہنمائی فراہم کرے گا بلکہ معاشرتی کردار اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق ایم ایس او پاکستان کی یہ مہم ہر سال بھرپور انداز میں منعقد کی جاتی ہے اور اس مرتبہ بھی ملک کے تمام بڑے تعلیمی مراکز میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔