پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن میں پورے پینل کی کامیابی پر مبارکباد
وہاڑی (خبرنگار) تنظیم مغلیہ وہاڑی کی جانب سے پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پورے پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں نو منتخب عہدیداروں کو گلدستے پیش کیے گئے ۔۔۔
۔ صدر تنظیم مغلیہ امتیاز احمد مغل نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیدار پراپرٹی سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ تقریب میں کیبنٹ ممبران اور معزز شخصیات نے نومنتخب صدر انجینئر علی احمد صابر، جنرل سیکرٹری بابا خالد جاوید، فنانس سیکرٹری چودھری رمضان گجر ودیگر رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔ امتیاز مغل نے کہا کہ نو منتخب قیادت بہتر حکمت عملی اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ پراپرٹی سیکٹر کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ اراکین کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، مارکیٹ میں شفافیت کے فروغ اور جدید طریقہ کار کے ذریعے شعبے کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔