خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں، علامہ فاروق سعیدی

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح  پر منائے جائیں، علامہ فاروق سعیدی

ملتان (کرائم رپورٹر)جماعت اہل سنت پنجاب کے علامہ محمد فاروق خان سعیدی سمیت مختلف مذہبی رہنماؤں نے ۔۔۔

پریس کلب ملتان میں مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر فوری عمل کیا جائے اور 14 دسمبر 2025 کو حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وصال سے باضابطہ آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 62واں سالانہ سہ روزہ اجتماع 13 تا 15 دسمبر محلہ جال شیخ موسیٰ میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں