وارداتیں،چورنقدی، موبائل ، موٹر سائیکل لے اُڑے

وارداتیں،چورنقدی، موبائل ، موٹر سائیکل لے اُڑے

وارداتوں پر پولیس کی تفتیش جاری، عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، شہری

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، چور متعدد مقامات سے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی لے اڑے ۔تھانہ سٹی میں تیمور کی دکان سے تالے توڑ کر 1 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے گئے جبکہ جمشید علی سے موبائل اور 40 ہزار روپے لے اڑے ۔ محمد اشفاق کی 1 لاکھ 40 ہزار مالیتی گدھا ریڑھی، تھانہ گگو کی حدود میں ارشاد کے دو موبائل، تھانہ فتح شاہ میں غلام عباس کا موٹر سائیکل اور تھانہ ساہوکا میں امتیاز احمد کا موبائل چوری کر لیا گیا۔آصف علی کے ڈیرہ سے چکی کی پلی اور کپاس بھی چرا لی گئی۔ پولیس کے مطابق وارداتوں پر تفتیش جاری ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں اور سیکورٹی کے بہتر انتظامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں