حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں،عرفان اقبال طور
اصلاحات کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی راغب کیا جا رہا
وہاڑی (خبر نگار، نمائائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانی و صدر مسلم لیگ ن یو اے ای عرفان اقبال طور نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے ۔وہ داتا فٹبال کلب کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ ٹورنامنٹ میں شریک تھے ۔ انہوں نے دونوں ٹیموں سے تعارف حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور جدید اسٹیڈیمز، معیاری تربیت، گراؤنڈز کی بحالی اور بین الاقوامی کوچز کی رہنمائی وقت کی ضرورت ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں سے جوڑا جا رہا ہے ۔ٹورنامنٹ میں الغازی فٹبال کلب بوریوالا نے حافظ شفیق الرحمن کلب ماچھیوال کو پنلٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔