سی آئی اے کا چھاپہ، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
فرار کی کوشش پر تعاقب، چھلانگ لگاتے کانسٹیبل لیاقت علی زخمی ہوگیا
گگومنڈی (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم داؤد مسیح کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزم نے چھاپے کے وقت دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس اہلکار نے تعاقب میں اسے دبوچ لیا۔تفصیلات کے مطابق سرکل انچارج سی آئی اے وہاڑی ملک زمان لیاقت کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم داؤد مسیح اپنے گھر چک 187 ای بی میں موجود ہے ۔ پولیس ٹیم نے فوری چھاپہ مارا تو ملزم دیوار پھلانگ کر بھاگ نکلا۔ تعاقب میں کانسٹیبل لیاقت علی بھی دیوار سے چھلانگ لگا کر اس تک پہنچ گئے اور اسے قابو کر لیا۔چھلانگ کے دوران گرنے سے کانسٹیبل لیاقت علی کی ٹانگ کا گھٹنا فریکچر ہو گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔