جہانیا ں شہری آبادی کا آن لائن انتقال رجسٹر ی کا اندراج بند
متعددانتقالات غائب، پٹواری کا اظہارلاعلمی ، ڈی سی خانیوال سے نوٹس کا مطالبہ
جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں شہر ی آبادی کا آن لائن انتقال رجسٹری کا اندارج رک گیا،قانونگو دفتر سے متعدد انتقالات کا ریکارڈ غائب ،انچارج شاہد پٹواری کا لاعلمی کا اظہار ۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر اور اس سے ملحقہ آبادی کا ریکارڈ آن لائن کیا جا رہا ہے لیکن دفتر قانونگو شاہد پٹواری کی غفلت کی وجہ سے متعدد انتقالات کے رجسٹرڈ غائب ہیں اور جہانیاں شہر کی آبادی کے آن لائن ریکارڈ کے اندراج کے عمل کی وجہ سے شہری علاقہ کے انتقال رجسٹری آن لائن اندراج تک بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ آن لائن ریکارڈ کے لیے قانونگو دفتر سے ریکارڈ درکار ہے لیکن متعدد انتقالات کے رجسٹرڈ غائب ہیں جس کی وجہ سے آن لائن اندراج کا عمل رک گیا ہے اور شہری رجسٹری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔اہالیان علاقہ نے ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔