ضلع کوٹ ادو میں الیکشن کمیشن کے تحت ووٹرآگاہی پروگرام
نوجوانوں کو انتخابی عمل میں بھرپورشمولیت کی ترغیب،طلبہ سمیت علماء کی شرکت
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں الیکشن کمیشن کے تحت ووٹرآگاہی پروگرام،نوجوانوں کو انتخابی عمل میں بھرپورشمولیت کی ترغیب،طلباء سمیت علمائکرام کی بھرپورشرکت۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کیجانب سے جامعہ مظاہرالعلوم کوٹ ادومیں ووٹرآگاہی پروگرام منعقد کیا گیاجس میں طلبہ کوووٹ کی اہمیت،انتخابی عمل،شفاف انتخابات اورذمہ دار شہری بننے کے موضوعات پرمفصل آگاہی دی گئی،پروگرام میں ضلعی الیکشن کمشنراللہ بخش ملغانی،مفتی محمدعارف سعید ودیگر مقررین نے کہا کہ ووٹ نہ صرف قومی اختیار کادرست استعمال ہے بلکہ ملکی ترقی،مضبوط جمہوری نظام،بااختیار معاشرہ کی بنیاد بھی ہے ،طلبہ کو بتایا گیا کہ وہ مستقبل میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے لازمی طور پر ووٹ کے حق کا درست استعمال کریں،مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئے باخبر اور ذمہ دار شہری بنیں کیونکہ نوجوان نسل ہی مستقبل کی قیادت ہے اور ان کا مثبت کردار قومی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ،اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ماہرین نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے اور انتخابی طریقہ کار، ووٹر لسٹنگ، انتخابی ضابطہ اخلاق اور دیگر امور پر مکمل آگاہی فراہم کی،پروگرام کے آخر میں طلبہ نے آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت اور ووٹ کی اہمیت دوسروں تک پہنچانے کے عزم کااظہارکیا۔