کہروڑ پکا ، دو منشیات فروش گرفتار،13کلو سے زائد چرس برآمد
ساجد 02کلو600گرام ،فیاض سے 11کلو 180گرام چرس قبضے میں لی گئی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ سٹی نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 13کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پرمیلسی چوک پرچھاپہ مار کر منشیات فروش ساجد امین کو حراست می لیکر کر بیگ میں چھپائی گئی 02 کلو600 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش فیاض بلوچ کو حراست میں لیکر گٹو میں چھپائی گئی 11 کلو 180 گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید کارروائی جاری ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے مکروہ کارروبار کرنیوالے دیگر ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔