ڈی سی مظفرگڑھ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ہدایات جاری

ڈی سی مظفرگڑھ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ہدایات جاری

ڈی سی مظفرگڑھ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ہدایات جاری

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ محکموں کی مجموعی کارکردگی اور عوامی خدمات کی صورت حال کا جائزہ پیش کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور سمیت دیگر محکموں کے نمائندہ افسران نے اپنے شعبوں میں پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکموں کے مابین بہتر رابطہ کاری اور باہمی تعاون پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں رفتار تیز کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں اور انتظامی کارکردگی میں شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنایا جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت افرادِ باہمت کے عالمی دن کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود مسکرانے والے لوگ حقیقی بہادر ہیں۔ حکومت پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے افرادِ باہمت کو مالی سہارا نہیں بلکہ مالی بااختیاری فراہم کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں