ایجوکیشن آفیسرز کے ڈیوٹی اوقات اور ذمہ داریاں مزید سخت

ایجوکیشن آفیسرز کے ڈیوٹی اوقات اور ذمہ داریاں مزید سخت

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے ای اوز کیلئے نئی مانیٹرنگ ہدایات جاری کر دیں

 ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ڈیوٹی اوقات اور ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق اب تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا سرکاری ڈیوٹی ٹائم صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اے ای اوز کو صبح 8:00 بجے متعلقہ دفتر میں حاضری درج کرنا ہو گی، جس کے بعد ہر افسر کیلئے موومنٹ رجسٹر میں اس بات کی واضح اندراج لازمی ہوگا کہ وہ اس دن کن دو سکولوں کا معائنہ کرے گا یا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں