رکشہ ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن کردی گئی، پرویز بودلہ
حکومتی نوٹیفکیشن سے صورتحال مشکل، روزگار کمانا ناممکن ہوگیا،ملک رمضان
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے ضلعی عہدیداروں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں یہ واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جو رکشہ ڈرائیورز کی نمائندگی کر رہی ہے ۔ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر پیر پرویز اقبال بودلہ، چیئرمین ملک رمضان منڈچی، سینئر نائب صدر ملک عمران ساجد، جنرل سیکرٹری سید مبشر حسن بخاری اور انفارمیشن سیکرٹری محمد ناصر نے شرکت کی۔عہدیداروں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے حالیہ نوٹیفکیشن نے رکشہ ڈرائیورز کی زندگی مشکل کر دی ہے اور غریب ڈرائیور روزگار کے لئے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹرسائیکل رکشوں کو بخوشی ختم کیا جائے لیکن وہ لوگ جو محنت کش ہیں اور قسطوں پر رکشے خرید کر روزگار کماتے ہیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔