کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں، محکمہ زراعت
کاشتکار فصل کو کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کردیں ،ترجمان کابیان
ملتان (وقائع نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں اور مقررہ اصولوں کے مطابق مرحلہ وار برداشت مکمل کریں ۔ ترجمان نے بتایا کہ فصل کی کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دینا چاہئے تاکہ فصل مناسب نمی کے ساتھ پک سکے ۔ کماد کو سطحِ زمین سے آدھا سے ایک انچ گہرا کاٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جس سے زیرِ زمین پوریوں پر موجود آنکھیں بہتر ماحول میں پھوٹتی ہیں۔ترجمان کے مطابق نیچے سے کٹائی کرنے کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود گروؤں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں، جس سے اگلی فصل صحت مند رہتی ہے ۔ کماد کی برداشت گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے مطابق کی جائے ۔ ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے برداشت کیا جائے ۔