ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور کی والد ہ کی وفات پر اظہار تعزیت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول اور ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن چوہدری محمد سعیدنے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری وہاڑی شازیہ انور کے آفس جا کر اُن کی والد ہ کی وفات پر تعزیت کی۔۔۔
۔مرحومہ کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے شازیہ انور سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا بڑا صدمہ ہے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وہاڑی میاں نعیم عاصم،اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس خلیل احمد،اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس ڈاکٹر آصف شہزاد، ایس ایس ای کرن اشفاق اور دیگر افسر موجود تھے ۔