ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی خدمت کو ترجیح دی، خطاب

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ شرکاء نے ان کی انتظامی صلاحیتوں اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وہاڑی میں فرائض انجام دینا اعزاز رہا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہمیشہ مشن رہی اور تمام افسران نے ٹیم ورک کی بدولت حکومتی اہداف کے حصول میں بہترین کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام نے عزت دی اور مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مفادِ عامہ کو ترجیح دی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مثالی کوآرڈینیشن کو بھی سراہا۔تقریب میں اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی انعم اکرم، ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں