بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل،نئی نصب کرنے کیلئے26ارب کے فنڈز منظور

بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل،نئی نصب کرنے کیلئے26ارب کے فنڈز منظور

واسا کی پرانی سکیموں کیلئے بھی 9کروڑ پچاس لاکھ کے فنڈز کا اجراء، شہر کی تیس فیصد لائنیں تبدیل،محکمے کی ریکوری 50کروڑ روپے تک پہنچ گئی ،ایم ڈی فیصل شوکت کی گفتگو

ملتان( نعمان خان بابر سے ) واسا کی چھے نئی سکیموں کیلئے چھبیس ارب روپے کا فنڈ منظور ، حکومت نے پرانی سکیموں کے لئے بھی نو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ۔ شہر میں بار سو پچاس کلومیٹر کی لائنیں بوسیدہ ، تبدیل کرنے کے لئے اربوں روپے کا فنڈ درکار ، مجموعی طور پر تیس فیصد پرانی لائنیں تبدیل کر لیں، مختلف شاہراہوں پر ڈیڑھ سو کلومیٹر کی مزید لائنیں تبدیل کرنے پر بھی کام جاری ، پچیس ہزار کمرشل اور ساڑھے تین لاکھ گھریلو کنکشن سے محکمے کی ریکوری پچیس کروڑ روپے تک پہنچ گئی صارفین کا ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ ہونے سے ریکوری میں اضافہ ہوگا ۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق حکومت نے واسا کی چھے نئی سکیموں کے لئے چھبیس ارب روپے کا فنڈ منظور کر دیا ہے

جبکہ پرانی سکیموں کے لئے بھی نو کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں نئی سکیموں میں ڈسپوزل اسٹیشن کی دو اور اؤٹ لفٹ کی بھی دو سکیمیں شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل ایریا میں سروس دینے کے حوالے سے بھی دو سکیمیں منظور کی گئی ہیں اس حوالے سے ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ شہر کا سیوریج نظام دوہزار پچاس کلومیٹر پر مشتمل ہے تاہم بارہ سو پچاس کلومیٹر کی لائنیں تاحال بوسیدہ ہیں جس کے لئے اربوں روپے کا فنڈ درکار ہے اور موجودہ صورتحال میں نئی سکیموں کی منظوری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے سیوریج کے مسائل کو کم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ بلوں کی ماہانہ ریکوری پچیس کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے اور صارفین کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے ریکوری میں مزید اضافہ ہوگا جس سے مشینری اور ایچ ار کے مسائل بھی دور ہو جائیں گے ۔شوکت فیصل شوکت نے مزید کہا کہ مختلف سرکاری محکمے واسا کے نادہندہ ہیں جن سے ریکوری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پٹرول پمپس سے ریکوری میں بہتری آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں