لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول بن گئی

 لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول بن گئی

معمولی خلاف ورزی پر علماء پر مقدمات مگر ریڑھی بانوں کا سر عام استعمال

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول بنتی جا رہی ہے جہاں حکومت نے مساجد میں اذان کے علاوہ سپیکر کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے اور معمولی سی خلاف ورزی پر علماء کرام کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جاتی ہے وہیں دوسری جانب سبزی فروش فروٹ فروش رکشا ڈرائیور کباڑ خریدنے والے اور متعدد ریڑھی بان بلند آواز میں سپیکر استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے لیے شدید اذیت کا باعث بن رہے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اذان کے احترام کا خیال کرتے ہیں اور نہ ہی علاقوں میں موجود مریضوں ،بزرگوں اور طلبہ کی سہولت کا ،اونچی آواز میں مسلسل اعلانات اور شور نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے جبکہ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اہالیان علاقہ میاں وقار احمد ،میاں جرار احمد، چودھری ذوالفقار علی ، بشیر احمد اور علی عباس نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری شور اور لاوڈ سپیکر کے بے جا استعمال کے خلاف فوری سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اس بڑھتی ہوئی پریشانی سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں