خواتین کی ہراسمنٹ کیخلاف زیرو ٹالرنس، فوزیہ وقار

خواتین کی ہراسمنٹ کیخلاف زیرو ٹالرنس، فوزیہ وقار

وفاقی محتسب کی سربراہی میں 16ڈیز آف ایکٹوازم مہم کا انعقاد کیا گیا

ملتان (کورٹ رپورٹر)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ حکومت ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ دنیا بھر میں ہر سال 16ڈیز آف ایکٹوازم کی مہم منائی جاتی ہے ، جو 25نومبر (خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن) سے شروع ہو کر 10 دسمبر (یوم انسانی حقوق) تک جاری رہتی ہے ۔ اس مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے آواز بلند کرنا، معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لانا، اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں