امریکی قونصل جنرل کی وزیر زراعت پنجاب سے اہم ملاقات
سٹیٹسن سانڈرس کی سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی تعریب
ملتان(وقائع نگار خصوصی)امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سانڈرس نے وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسر بھی موجود تھے ۔یو ایس قونصل جنرل سٹیٹسن سانڈرس نے پنجاب میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے بہادری اور ذمہ داری سے کام کیا۔