مخدوم رشید میں ڈرائیونگ اسسمنٹ سنٹر کا افتتاح

مخدوم رشید میں ڈرائیونگ اسسمنٹ سنٹر کا افتتاح

سی پی او اور سیاسی رہنماؤں نے شہریوں کے لئے جدید سہولت کا آغاز کیا

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ تھانہ مخدوم رشید میں ڈرائیونگ اسسمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی شخصیات اور سی ٹی او بھی شریک ہوئے ۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈرائیونگ اسسمنٹ سنٹر کی سہولت ملتان میں دستیاب ہے ، جو اس سے قبل صرف لاہور میں میسر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے ڈرائیور حضرات اب یہیں ملتان میں تربیت اور اسسمنٹ حاصل کر سکیں گے ، جس سے شہریوں کو سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں شریک سیاسی رہنماؤں نے اس سہولت کی فراہمی پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ اسسمنٹ سنٹر کے قیام سے شہریوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی تربیت گھر کے قریب میسر آنا ایک خوش آئند قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں