پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کرلیا
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔
ممتاز آباد پولیس نے ملزم شاہد نواز کے قبضے سے پسٹل برآمد کیا۔شاہ شمس پولیس نے ملزم عثمان سے پسٹل ضبط کیا، جبکہ مظفر آباد پولیس نے ملزم خادم حسین کے قبضے سے پسٹل برآمد کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی۔