موسمیاتی بیماریوں کی یلغار،ہزاروں شہری بیمار
ڈینگی ، خسرہ کے مریضوں میں اضافہ، سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں کا شکا رشہری ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ، جنوبی پنجاب میں خسرہ ٹیسٹ نہ ہونے سے مشکلات چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے 6مصدقہ‘ 16نئے مشتبہ کیسز رپورٹ، نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے 3نئے مریض لائے گئے ‘ زیر علاج شہریوں کی تعداد 8 ہو گئی‘ احتیاط کی ہدایات
ملتان(لیڈی رپورٹر)شہر پر موسمیاتی بیماریوں کی یلغار، ہزاروں شہری بیمار،گرد وغبار،سموگ ،ڈینگی ، خسرہ کے سبب ہسپتال بھر گئے ۔تفصیل کے مطابق ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ ،ڈینگی کے شبہ میں مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وائرل بخار، نزلہ ، کھانسی ،تنگی تنفس کا شکار افراد میں سانس کی بیماریاں عام ہوگئیں۔ چلڈرن کمپلیکس ملتان میں خسرہ میں مبتلا 06 جبکہ شبہ میں 16 مریض بچے زیر علاج ہیں، رپورٹس کا انتظار ،نشتر ہسپتال میں بھی خسرہ کے شبہ میں 01مریض زیر علاج ہے ، ادھر شہریوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہ ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ کے شبہ میں 02 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ 03 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 01مریض زیر علاج ہے جس کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں ادھر ذرائع کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اسلئے خسرہ کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کے نمونے لاہور اور اسلام آباد بھجوائے جاتے ہیں ۔علاوہ ازیں نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 03ہو گئی جبکہ شبہ میں 08مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ، ،ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز میں کمی کے باوجود سیزنل انفلوئنزا اے ایچ ون این ون اور ایچ ٹو این تھری کے شبہ میں مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ادھر ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 03ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 08 ہو گئی ہے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ، اسی طرح ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں 01 ، جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں ڈینگی کے شبہ میں 01مریض زیر علاج ہے ۔