نیا بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن غیر آئینی،صہیب عمار
ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو عوام دشمن اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایکٹ عوام کی قوت کو کمزور اور بیوروکریسی کے اختیارات کو غیر فطری حد تک بڑھانے کی کوشش ہے ۔صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتا ہے۔