دو روزہ فری میڈیکل کیمپ، 900 مریضوں کا چیک اپ
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )بستی عرب میں ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ، 900 سے زیادہ مریضوں کا فری چیک اپ گیا۔
ڈاکٹر حسن محمود نے بتایا کہ دوروزہ کیمپ میں 900 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ ، ادویات اور ای سی جی ،سی بی سی الٹرا ساؤنڈ ،شوگر اوربی پی چیک اپ کی سہولتیں دی گئیں جو غریبوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے ۔رضاکارانہ خدمات دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ،سب نے اپنے اپنے امور احسن انداز میں سرانجام دئیے ۔