افسرفیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
شہر کی خوبصورتی کے لیے روزانہ صفائی کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے صبح سویرے شہر کے مختلف وارڈز کا سرپرائز وزٹ کرکے صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظامات اور سویپرز کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ انچارج ڈائیوو محمد نادر عباس اور افسران کو ہدایت کی کہ صبح کے اوقات میں فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے ۔ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے روزانہ صفائی کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، نرخنامے اور مارکیٹ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں کی بولی کروائی، اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری سبزیاں مناسب قیمت پر فراہم کی جائیں۔