گڈ گورننس اور شفافیت کو پہلی ترجیح بنایا جائے گا:اسماعیل کھاڑک
کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے باہمی اعتماد مزید مضبوط کیا جائے گا: ڈی پی او
وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی، محمد اسماعیل کھاڑک نے ضلع میں اضافی عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے ایس ایچ اوز اور دفتر کے عملے کے ساتھ تعارفی اجلاس کیا، جس میں امن و امان، عوامی مسائل اور مؤثر پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ڈی پی او محمد اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ گڈ گورننس، شفافیت اور بہتر عوامی سروس ڈیلیوری کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن عمران احمد صدیقی، ڈی ایس پی صدر محمد رضوان خان، سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز سمیت متعلقہ عملہ بھی شریک تھا۔