ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

 ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

تین ماہ سے گھروں میں فاقے ، فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے درجنوں سکیورٹی گارڈز تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اہلکار گھروں میں فاقے پر مجبور ہیں اور بچوں کے سکول کے اخراج کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ فاسٹ سکیورٹی ایجنسی نے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کیں، جس پر سکیورٹی گارڈز نے نئی تعینات ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال سے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اہلکاروں نے کہا کہ اگر جلد تنخواہیں نہیں ملتیں تو وہ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کریں گے ۔ سکیورٹی ایجنسی کے ذمہ داران نے دعویٰ کیا کہ تنخواہیں جلد ادا کر دی جائیں گی۔ اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس ہسپتال سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں