خانیوال میں ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان

 خانیوال میں ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان

موٹر سائیکل سوار مشکلات کا شکار، ہیلمٹ کی قیمت 4500تک پہنچ گئی

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) حکومت کی سخت پابندی کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلع میں ہیلمٹ کی قیمتیں مسلسل بڑھ کر 2,000سے 4,500روپے تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ چند ہفتے قبل یہ 500سے 700 روپے میں دستیاب تھے ۔ دکانداروں نے موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس سے شہری پریشان ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہیلمٹ کی قیمتوں میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ عوام معقول داموں حفاظتی ہیلمٹ خرید سکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور بڑھتی قیمتیں عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں اور حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں پر مالی بوجھ نہ پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں