تدریسی سرگرمیوں، حاضری کی مانیٹرنگ ضروری :ڈپٹی کمشنر

تدریسی سرگرمیوں، حاضری کی مانیٹرنگ ضروری :ڈپٹی کمشنر

خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں بہتری لائی جائے : ملیحہ رشید ، سکولز کے دورے

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلع خانیوال میں سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا عمل مو ثر انداز میں جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے آج مختلف سرکاری سکولوں کے اچانک دورے کیے اور تعلیمی ماحول، تدریسی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کے سرپرائز وزٹ کے دوران خصوصی بچوں کے تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایات دیں کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں جدید تقاضوں کے مطابق مزید بہتری لائی جائے اور ہر بچے کو انفرادی توجہ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے سکول میں مجموعی سہولیات، کلاسز، ریکارڈ اور بچوں کے لیے موجود سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبا کی حاضریوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ انہوں نے کلاس رومز، لیبارٹریز اور سکول کے عمومی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو معیاری بنانے اور طلبا کی حاضری بہتر بنانے کیلئے مستقل مانیٹرنگ ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں