نشتر ہسپتال ،ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز صفر ہو گئے

نشتر ہسپتال ،ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز صفر ہو گئے

ڈینگی آئی سولیشن وارڈ خالی، شبہ میں نو مریضوں کی رپورٹس کا انتظار

ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا تین مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دئیے گئے ۔ اب ڈینگی آئی سولیشن وارڈ میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے ، تاہم شبہ میں نو مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں وائرل بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز میں کمی کے باوجود سیزنل انفلوئنزا اے ایچ ون این ون اور ایچ ٹو این تھری کے شبہ میں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔نشتر ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈینگی آئی سولیشن وارڈ میں تین مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے جبکہ شبہ میں نو مریض زیر علاج ہیں۔ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں ایک، نشتر 2 میں دو اور چلڈرن کمپلیکس میں ایک مریض ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج ہے ، جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیاء نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضلع ملتان میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کوئی مریض زیر علاج نہیں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں