ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
سائلین نے براہ راست اپنے مسائل بیان کیے اور ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بلاجواز تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین نے شکایات کے بروقت ازالے اور حسن سلوک پر وزیراعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔