ترقی و عوامی خدمت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا:محمد اشرف
تمام محکموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر کی گفتگو
لودھراں (سٹی رپورٹر ) لودھراں کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ضلعی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل سروسز، ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن اور انفراسٹرکچر سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ محمد اشرف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے اور لودھراں کی ترقی و عوامی خدمت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔