امانت میں خیانت کے مرتکب آٹھ ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کی رقم خورد برد کرنے اور امانت میں خیانت کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
کوتوالی پولیس کو گلریز نے اطلاع دی کہ ملزم اسماعیل، شنید، جمال اور انس نے امریکا بھجوانے کے نام پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے وصول کئے لیکن رقم خورد برد کر لی۔دریں اثنا، قادر پورراں پولیس کو شاہد نے بتایا کہ ملزم نوید اور اختر نے لاکھوں روپے خورد برد کئے ۔ اسی طرح، ممتاز آباد پولیس کو جاوید اقبال نے اطلاع دی کہ ملزم خلیل اور یاسر نے پچاس لاکھ روپے خورد برد کرکے امانت میں خیانت کی۔