200مرد اسسٹنٹ پروفیسرزکی گریڈ 19میں ترقی کی تربیت

200مرد اسسٹنٹ پروفیسرزکی گریڈ 19میں ترقی کی تربیت

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پرموشن لنکڈ ٹریننگ کیلئے نامزدگی کا فیصلہ کیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لیکچررز کے ساتھ 200 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19میں ترقی کے لئے پرموشن لنکڈ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتخاب فائنل سنیارٹی لسٹ کے مطابق کیا جائے گا جو 20 مئی 2025 کو شائع ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق سنیارٹی نمبر 283 سے 483 تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز کو ٹریننگ کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ سنیارٹی نمبر 1سے 282 تک کے پروفیسرز کی پہلے ہی پرفارمنس سکریننگ بورڈ (PSB) مکمل ہو چکی ہے اور وہ گریڈ 19 میں ترقی پا چکے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کی جانب سے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی حتمی فہرست مرتب کی جا رہی ہے تاکہ پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے عمل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جا سکے ۔ ٹریننگ کے بعد ترقی کے عمل میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں