بھارت میں مسلمان خاتون کا نقاب اتارنے پر احتجاج

 بھارت میں مسلمان خاتون  کا نقاب اتارنے پر احتجاج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )بہار کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے پر خانیوال کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہو گئی۔

غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے بھارت کے سفیر کو ملک بدری کا مطالبہ کیا اور وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے احتجاج میں گدھے کے گلے میں بینر ڈال کر احتجاج کیا اور اقوام متحدہ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ آڑھتی برادری اور عوام نے اس غیر انسانی حرکت کیخلاف بھرپور شرکت کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں