اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی، چار افراد کے خلاف مقدمہ

اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف  ورزی، چار افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔۔

۔ مدعیہ ریحانہ کی جانب سے اپنے خاوند ممتاز اور گواہان مشتاق احمد اور سجاد احمد کے ہمراہ دیئے گئے بیانات میں تضاد اور بیانات سے منحرف ہونے پر کارروائی کی گئی۔پو لیس کے مطابق مدعیہ اور گواہان کی جانب سے بیان دیئے جانے کے بعد تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ کچھ بیانات میں تضاد پایا گیا، جس کی بنیاد پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں