پنجاب حکومت کی پاسکوسے گندم خریدنے کی منظوری

پنجاب حکومت کی پاسکوسے گندم خریدنے کی منظوری

7لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی ، ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کا پاسکو کوخط

لاہور (عمران اکبر)صوبہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی سپلائی کو براقرار رکھنے معاملہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لئے پاسکو سے گندم لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ڈی جی فوڈ/کین کمشنر امجد حفیظ نے پاسکو خط لکھ دیا ،صوبہ پنجاب پاسکو سے سات لاکھ میٹرک ٹن گندم لے گا ،پنجاب نے سات لاکھ میٹرک ٹن کی گندم کے لئے پاسکو کو خط لکھ دیا ۔ڈی جی فوڈ امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ کے پاس ساڑھے آٹھ لاکھ گندم گوداموں میں موجود ہے ۔سندھ میں گندم کی قیمت ساڑھے نو ہزار سے 8ہزار روپے مقرر ہے ،ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم سندھ سے پنجاب پرائیویٹ سیکٹر خریداری کرے گا۔ڈائریکٹر فوڈ کین کمشنر امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی برقرار رکھنے سے آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں