اغو اء کے واقعات، ایک نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

اغو اء کے واقعات، ایک نامزد سمیت  نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغو اکے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔

شاہ رکن عالم پولیس کو ربنوز نے بتایا کہ ملزم میری بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا ۔دریں اثنا سیتل ماڑی پولیس کو محمد حسین نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بیٹی 16سالہ موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے جبکہ ڈی ایچ اے پولیس کو جاوید نے بتایا کہ میرا بیٹا ارشد گھر سے سامان لینے گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں