فن فیئر، بچوں کی شاندار پرفارمنس
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) میاں چنوں کے ڈی پی ایس سکول نیو کیمپس میں سالانہ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ فن فیئر کے دوران طلبا و طالبات نے رنگا رنگ اور۔۔
دلکش ملبوسات پہن کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے جبکہ مختلف تخلیقی سرگرمیوں نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔تقریب میں بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے۔ تعلیمی اور اصلاحی ٹیبلوز میں موبائل فون کے بے جا استعمال کے نقصانات پر مبنی ٹیبلو نمایاں رہا ۔جسے شرکاء نے بے حد سراہا اور خوب داد دی۔ اس ٹیبلو کے ذریعے بچوں نے مؤثر انداز میں معاشرتی شعور اور آگاہی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مختلف نمائشی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ، جہاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں نظر آئیں۔