نیو ایئر نائٹ کیلئے تیار شراب برآمد

نیو ایئر نائٹ کیلئے تیار شراب برآمد

گگومنڈی (نامہ نگار)پولیس نے نیو ایئر نائٹ کا جشن منانے کے لیے تیار کردہ بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے ۔

 احسان حصاریہ کالونی میں چھاپہ مار کر وقاص راجپوت ساکن 215 ای بی کے قبضہ سے 30 لٹر اور جاوید شیخ ساکن  225ای بی سے 30 لٹردیسی شراب برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد شفیق اور سب انسپکٹر ندیم حسن نے حصاریہ کالونی میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب، چالو بھٹی اور 1 ڈرم لاہن برآمد کی۔ پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں