سرکاری نرخوں پر اینٹوں کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

سرکاری نرخوں پر اینٹوں کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

اے ڈی سی آر کی بھٹہ مالکان کیساتھ میٹنگ،خلاف ورزی روکنے پر زور

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر صدارت بھٹہ مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے سرکاری ریٹس پر اینٹوں کی فروخت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بھٹہ مالکان کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت کے مطابق سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوید ارشاد نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ اینٹوں کی فروخت سرکاری ریٹس کے مطابق کی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی شکایت یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے مارکیٹ میں استحکام بھی برقرار رہتا ہے ۔ بھٹہ مالکان اور انتظامیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں