خانیوال :ہسپتال کے باہر کچرے سے لاش برآمد

خانیوال :ہسپتال کے باہر کچرے سے لاش برآمد

ریسکیو اہلکاروں نے لاش ہسپتال منتقل کردی ،مرنیوالا نشے کا عادی تھا

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی دیوار کے ساتھ کچرے میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تاحال لاش کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرحوم شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات ہوں تو پولیس کو مطلع کریں۔ لاش کی شناخت اور موت کے حقیقی اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں