جتوئی :ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

 جتوئی :ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

حادثہ جلوسہو موڑ پر پیش آیا،15 سالہ محمد علی اور عاشق حسین موقع پر چل بسے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) تحصیل جتوئی میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ہو گئے ۔ حادثہ جلوسہو موڑ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر لگی۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 15 سالہ محمد علی اور 50 سالہ عاشق حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرحومین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد بستی عبدل والا تحصیل جتوئی کے رہائشی تھے ۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ ٹرک کی حد سے زائد رفتار اور احتیاط نہ برتنا قرار دی جا رہی ہے ۔واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں پر احتیاط برتیں اور حفاظتی اقدامات کو لازمی اپنائیں تاکہ ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ حادثے نے علاقے میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی ہے اور شہریوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں