نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

 نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک شخص شدید زخمی

جہانیاں(نمائندہ دنیا) جہانیاں نواحی گاؤں 137 دس آر کے قریب ٹھٹھہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔۔

زخمی کی شناخت 50 سالہ اقبال ولد طفیل سکنہ 137 دس آر کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں