سوئی ناردرن کی ٹاسک فورس کی کارروائی، 3میٹر منقطع

سوئی ناردرن کی ٹاسک فورس  کی کارروائی، 3میٹر منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے ملتان کے مختلف علاقوں میں 60مقامات کی چیکنگ کی۔۔

کارروائی کے دوران تین گیس میٹر ایسے پائے گئے جو کمپریسر استعمال کر کے قواعد کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔متعلقہ قوانین کے مطابق غیر مجاز طریقے سے کمپریسر کے استعمال پر سخت کارروائی کی گئی اور ان میٹرز کو منقطع کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکنا اور صارفین کی حفاظت کے ساتھ کمپنی کے وسائل کی درست تقسیم کو یقینی بنانا ہے ۔ٹاسک فورس نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے چیکنگ آپریشنز جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں