مالکان پالتو کتوں کی ہر صورت رجسٹریشن کرائیں،خالد جاوید

مالکان پالتو کتوں کی ہر صورت رجسٹریشن کرائیں،خالد جاوید

پالتو کتوں اور مالکان کے مکمل کوائف کا اندراج، ویکسی نیشن کرانا لازمیکتے کے کاٹنے پر اس کے مالک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا ،ڈی سی وہاڑی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پالتو کتے رکھنے والے لوگ ہر صورت اپنے کتوں کی رجسٹریشن کرائیں۔ پالتو کتوں اور انکے مالکان کے مکمل کوائف کا اندراج کیا جائے گا پالتو کتوں کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے کسی بھی پالتو کتے کے کاٹنے پر اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا ،پالتو کتوں کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کیلئے آگاہی سیمینار کئے جائیں۔اجلاس میں کتوں کو نیوٹرل کرنے اور انکی آبای کنٹرول کرنے کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابرسلیمان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سلمان احمد، سینئر وٹینرری آفسر ڈاکٹر رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈاکٹر عامر شہزاد، ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر آصف اور دیگر افسر موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں