وہاڑی :سیوریج کی بندش سے مکین مشکلات سے دوچار

 وہاڑی :سیوریج کی بندش سے مکین مشکلات سے دوچار

ستھرا پنجاب ،میونسپل کمیٹی کو نشاندہی کی گئی ، کسی نے توجہ نہ دی :مکین

 وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) رحمانیہ مسجد روڈ، نجی سکول اور جامعہ مسجد رحمانیہ عقبہ کے سامنے سیوریج لائن بند ہونے کے باعث راہگیروں اور مکینوں کو شدید تعفن اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ مکینوں نے بتایا کہ وہ ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی وہاڑی کے حکام کو کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں، لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ حکام کہتے ہیں کہ یہ واسا کی ذمہ داری ہے ، جبکہ واسا کا عملہ بھی سیوریج سسٹم بحال نہیں کر رہا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوٹو سیشنز اور رسمی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے محکموں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں