میپکوکاخانپور گرڈسٹیشن میں ٹرانسفارمربحالی کا منصوبہ مکمل

میپکوکاخانپور گرڈسٹیشن میں ٹرانسفارمربحالی کا منصوبہ مکمل

ایکسین کی سربراہی میں پرانے ٹرانسفارمر آئل کو نئے سے تبدیل کیاگیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی جی ایس او ملتان سرکل کی ٹیم نے 132کے وی خانپور گرڈاسٹیشن میں20/26ایم وی اے پاور ٹرانسفارمربحالی کا منصوبہ مکمل کرلیا ۔ ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی میپکو رحیم یار خان ڈویژن بلاول قادرمیمن کی سربراہی میں پرانے ٹرانسفارمر آئل کو نئے سے تبدیل کیاگیا ۔ پاورٹرانسفارمر آئل کی ڈی ہائیڈریشن، فلٹریشن اور ویکیوم پراسیس ایک نہایت وقت طلب اور تکنیکی لحاظ سے پیچیدہ مرحلہ تھاتاہم متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تمام مراحل کو سخت حفاظتی اصولوں کے مطابق کامیابی سے مکمل کیا۔آئل کی تبدیلی اور مکمل ٹریٹمنٹ کے بعد ٹرانسفارمر کو تسلی بخش قرار دیا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف میپکو کا کروڑوں روپے مالیت کا اثاثہ محفوظ بنایاگیا بلکہ پاور ٹرانسفارمر کی متوقع سروس لائف میں نمایاں اضافہ بھی ممکن ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں