لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار افراد گرفتار

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار افراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے۔۔

 قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔کینٹ پولیس کو محمد رفیع نے بتایا کہ دورانِ چیکنگ فیصل، ریاض، افضل اور اسماعیل شہری حدود میں غیر قانونی طور پر بھانہ جات قائم کئے ہوئے تھے ۔ جب پولیس اہلکاروں نے انہیں قانون کے مطابق منع کیا تو ملزم طیش میں آ گئے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں